مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں ایک پرسرار بیماری سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تشخیص نہ ہو پانے والی بیماری میں اب تک 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماہرین ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پُراسرار بیماری میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کرنے والے معالجین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں لیکن خون کے ٹیسٹ کرانے پر مثبت نتیجہ نہیں آتا ہے اور نہ ایبولا وائرس کی ادویات سے بیمار کو افاقہ ہوتا ہے۔ معالجین کا مزید کہنا تھا کہ کونگو میں 24 جولائی کو محکمہ صحت کی جانب سے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس لیے ملتی جلتی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کو ایبولا وائرس سے متاثرہ مرض سمجھ کر علاج کیا گیا لیکن کوئی بھی مریض جانبر نہ ہوسکا۔
افریقی ملک کانگو میں ایک پرسرار بیماری سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تشخیص نہ ہو پانے والی بیماری میں اب تک 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
News ID 1882696
آپ کا تبصرہ